ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نکسلیوں نے راج بھون کے پیچھے دیوار پرچسپاں کیاپوسٹر،’تمام کوئلہ کمپنیاں کام بند کریں، ورنہ خمیازہ کیلئے تیار رہیں‘

نکسلیوں نے راج بھون کے پیچھے دیوار پرچسپاں کیاپوسٹر،’تمام کوئلہ کمپنیاں کام بند کریں، ورنہ خمیازہ کیلئے تیار رہیں‘

Tue, 15 Dec 2020 19:17:11    S.O. News Service

رانچی،15/دسمبر (آئی این ایس انڈیا) انتہا پسند تنظیم نے جھارکھنڈ حکومت کے نکسل سے پاک ہونے کے دعویٰ کو چیلنج کرتے ہوئے نکسلی اب شہر تک پہنچ گئے ہیں۔

شہر کے سب سے محفوظ اور بھیڑ علاقہ رتو روڈ پر دیوکمال اسپتال کی دیوار پر نکسلی تنظیم ٹی ایس پی سی نے پوسٹر چسپاں کردیا ہے۔خیال رہے کہ یہ دیوار راج بھون کے بالکل پیچھے ہے۔

پوسٹر میں حکومت، پولیس اور این آئی اے کے خلاف بیان بازی کی گئی ہے۔ نیز کوئلہ کمپنیوں سے 16 دسمبر تک کوئلے کی کٹائی اور نقل و حمل بند کرنے کیلئے بھی کہا ہے۔عدم تعمیل کی صورت میں ان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

پوسٹر کے بارے میں اطلاع ملتے ہی سکھ دیو نگر، کوتوالی اور گونڈا پولیس کی پولیس موقع پر پہنچی اور پوسٹراپنے قبضے میں لے لیا۔ پولیس نے قریب ہی نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کو کھنگالنا شروع کردی ہے۔

اس بات کا اس کاپتہ لگایا جا رہا ہے کہ آیا یہ پوسٹر ٹی ایس پی سی کے عسکریت پسندوں نے چسپاں کیا ہے یا اگر اس میں کچھ شرانگیز عناصر ملوث ہیں۔

پیر کے روز ٹی ایس پی سی کے ذریعہ پپیروار، چانہوکے علاوہ رانچی شہر کے دوسرے علاقوں بھی پوسٹر بازی کی گئی تھی۔ان پوسٹروں میں پولیس انتظامیہ کیخلاف کلمات درج تھے۔


Share: